
چیئرمین واپڈا کا دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ،اگلے سال ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے ، انتطامیہ کی جانب سے پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ
منگل 9 ستمبر 2025 19:05
(جاری ہے)
چیئرمین واپڈا نے کرشنگ پلانٹ، ڈائی ورشن ٹنل، ڈیم کی پشتوں اور بنیاد کے ساتھ ساتھ بالائی اور زیریں جانب تعمیر کیے گئے عارضی ڈیمز، فلشنگ ٹنل، آرسی سی ٹرائل سیکشن اور کرشنگ ٹنل پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
دیامر بھاشا ڈیم کی انتظامیہ نے انہیں منصوبے کی اہم سائٹس پر حاصل کئے گئے اہداف کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ منصوبے کے 13 ورک فرنٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ جبکہ منصوبے کیلئے دریائے سندھ پرتعمیر کیا گیا ڈائی ورشن سسٹم موجودہ ہائی فلو سیزن میں تسلی بخش طور پر کام کر رہا ہے۔ رولر کمپیکٹ کنکریٹ آرسی سی ٹرائل،مین ڈیم کے پشتوں اوربنیاد کی کھدائی موجودہ سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹرز کو تاکید کی کہ منصوبے کی شیڈول کے مطابق تکمیل کیلئے سائٹس پراضافی وسائل کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے تعمیراتی کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ واپڈا پراجیکٹ ٹیم اور کنسلٹنٹس منصوبے کی تعمیر میں پیش آنے والی مشکلات دور کرنے کیلئے موثر پیش بندی کریں۔ اپنے دورے میں چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ ایریا میں سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ چیئرمین واپڈا نے کیڈٹ کالج چلاس کا بھی دورہ کیا۔ کیڈٹ کالج کی تعمیر کیلئے واپڈا نے 2 ارب 10کروڑ روپے مہیا کئے ہیں۔ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت چلاس کیڈٹ کالج کی تعمیر کا مقصد گلگت بلتستان خصوصا پراجیکٹ ایریاکے طلبہ کو تعلیم کی جدید سہولیات مہیا کرنا ہے۔ واپڈا پراجیکٹ ایریا میں ڈیم متاثرین کی معاشی اور معاشرتی ترقی اور متاثرین کی ازسرنو آبادکاری سمیت تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے78 ارب50 کروڑ روپے خرچ کرچکا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے دوران پیدا ہونے والی ملازمتوں میں بھی مقامی افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ زیر تعمیر دیامربھاشا ڈیم کی بلندی272 میٹر ہے اور یہ دنیا کا بلند ترین آر سی سی ڈیم ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت8.1 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ ذخیرہ کئے گئے پانی کی بدولت 1.23 ملین ایکڑ مزید اراضی سیراب ہوگی۔ دیامر بھاشا ڈیم میں بجلی پیداکرنے کی صلاحیت4 ہزار 500 میگا واٹ ہے اوریہ نیشنل گرڈ کو ہرسال18 ارب یونٹ ماحول دوست اور کم لاگت پن بجلی مہیا کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا
-
بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے ،اب پنجاب میں شدید بارش کا امکان نہیں ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
-
وزیر خوراک خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں گندم و آٹے کی صورتحال کا جائزہ اجلاس
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور
-
خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
-
غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
-
بشری بی بی علیل ہیں،شدت سے آنیوالے چکر سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں ‘ مسرت چیمہ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
-
گورنر ہاو س میں جشنِ عید میلادالنبی ؐکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے
-
جھنگ قتل کیس: سزائے موت پانے والا قیدی 13 سال بعد بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.