Live Updates

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے درگاہ حضرت بل میں اشوکا کے نشا ن والی تختی کی تنصیب کی مذمت

منگل 9 ستمبر 2025 19:50

نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے درگاہ حضرت بل پر اشوکا کے نشان والی تختی کی تنصیب کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس گستاخی سے کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ درگاہ حضرت بل کے احاطے میں اشوکا کے نشان والی تختی لگانا کشمیری مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے ۔ انہوں نے اس گستاخی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کی طرف سے اس گستاخی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے ان تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ترجمان نے وقف بورڈ کی وائس چیئرپرسن کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جو بی جے پی حکومت کے ایما پر کشمیریوں کے مذہبی امور میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے وادی میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے مخیر حضرات اور معاشی طور پر مراعات یافتہ طبقات پر زور دیا کہ وہ اس مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات