kمستعفی ہونے والے نیپال کے وزیراعظم ملک سے فرار ہو گئے

منگل 9 ستمبر 2025 20:15

ل*کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء)کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے نیپال کے وزیراعظم ملک سے فرار ہو گئے۔سرکاری طور پر مستعفی وزیراعظم کے ملک سے فرار ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مستعفی وزیراعظم کی درخواست پر فوج نے انھیں باہر جانے کا محفوظ راستہ فراہم کیا ، ویڈیو میں بظاہر دیکھا گیا کہ مستعفی وزیراعظم ملک سے نکلنے کیلئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ نیپالی فوج نے وزرائ کو بھی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان کے گھروں سے نکال کر فوجی بیرکوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔واضح رہے نیپال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے بعد 2 روز سے جاری احتجاج میں 21 افراد ہلاک اور250 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ کٹھمنڈو میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت ، وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ، بعض سرکاری رہائش گاہوں اور سپریم کورٹ کو نذر آتش کیا۔