نوشہرہ، علماء کے ہوتے کسی کا باپ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتا،قادیانی کافر تھے ہیں اور رہیں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ

منگل 9 ستمبر 2025 20:25

․ نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ نے کہا ہے کہ علماء کے ہوتے ہوئے کسی کا باپ بھی آئین پاکستان میں ترمیم نہیں کرسکتا،قادیانی کافر تھے ہیں اور رہیں گے،احمدیوں کو اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی قائدین مولانا قاضی احسان احمد ،مفتی راشد مدنی ،مولانا محمد زکریا، مولانا عابد کمال اور دیگر نے ضلعی امیر قاری محمد اسلم حقانی کی زیر صدارت منعقدہ عظیم الشان سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. مقررین نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا بنیادی اور نازک عقیدہ ہے،ہمارا ایمان ہے کہ حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ سلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا جس کا اس بارے میں تنکے برابر شک ہوا وہ کافر ہے،قادیانی اور احمدی دائرہ اسلام سے خارج ہیں، ان کیساتھ تعلق رکھنا اور عام زندگی میں دوست بنانا حرام ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پوری دنیا میں پیغمبر کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے،اور ہر محاذ پر ان غداروں کا تعاقب کرکے شکست پاش دی ہے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے کہا کہ7ستمبر 1974کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کی فتح کا دن ہے جس پر ہم اپنے اکابرین مولانا مفتی محمود،مولانا عبدالحق رح اور مولاناغلام غوث یزاروی سمیت مولانا شاہ احمد نورانی،ذوالفقار علی بھٹو ،خان عبدالولی خان اور دیگر رہنمائوں اور ختم نبوتؐ کے پروانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان کا آئین محفوط ہے،علماء کے ہوتے کوئی مائی کا لعل اس قانون کو نہیں چھیڑ سکتا۔