Live Updates

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی

منگل 9 ستمبر 2025 22:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کمشنر ملتان عامر کریم خان، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو اور ملک عبدالغفار ڈوگر کے ہمراہ موضع در آب، بھنڈا اور شینی میانی جلالپور میں فلڈ ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پی او ملتان نے متاثرہ خاندانوں کو پولیس کی جانب سے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔صادق علی ڈوگر نے کہا کہ متاثرین کی بحفاظت منتقلی اولین ترجیح ہے۔ مشکل وقت میں پولیس ہر قدم پر متاثرین سیلاب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے اہلکاروں کی کارکردگی کو بھی سراہا اور فلڈ ریلیف کیمپوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :