بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین کی سیاسی و سلامتی کمیٹی میں ڈنمارک کی سفیر لین مینڈل وینسلڈ سے ملاقات

منگل 9 ستمبر 2025 22:50

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے منگل کو یورپی یونین کی سیاسی و سلامتی کمیٹی (پی ایس سی) میں ڈنمارک کی سفیر لین مینڈل وینسلڈ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

برسلز میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے سیاسی و سلامتی کمیٹی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ پر بات چیت کی ۔ڈنمارک کی جاری یورپی یونین کونسل صدارت کی ترجیحات اور کثیرالجہتی تعاون کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔