اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 9 ستمبر 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےوزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ کا سینیٹر منتخب ہونا قیادت اور پنجاب اسمبلی کے اراکین کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناءاللّٰہ جیسے مدبر اور سینئر رہنما کا سینیٹ میں آنا پارلیمانی جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔

۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روایات اور جمہوری اقدار سے وابستگی رکھنے والے رہنماؤں کی کامیابی ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ہے۔رانا ثناءاللّٰہ کی شمولیت سے سینیٹ میں مؤثر قانون سازی اور عوامی آواز کو مزید تقویت ملے گی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے نو منتخب سینیٹر رانا ثناءاللّٰہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔