Live Updates

سیلابی صورتحال شدت اختیار کر گئی ،سیت پور میں پاک فوج نے 7 ہزار سے زائد افراد اور 3 ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا

بدھ 10 ستمبر 2025 11:24

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) علی پور میں سیلابی صورتحال شدت اختیار کر گئی،دریائے چناب اور ستلج کے بپھرے ہوئے سیلابی ریلے تباہی مچانے لگے،سیلابی پانی سیت پور کی متعدد بستیوں میں داخل ہو گیا،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے،فصلات تباہ اور مکانات شدید متاثر ہونے لگے، پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کی کمانڈ سنبھال لی، پاک فوج کی جانب سے 7 ہزار سے زائد افراد، تین ہزار مویشیوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی 19 کشتیاں اور 250 فوجی جوان شریک ہیں،پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی اسکول قائم والا میں آرمی میڈیکل کیمپ قائم کر دیا ہے،جہاں سیلاب متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :