ہری پور ،ٹریفک پولیس نےسکول ٹائم میں ڈمپر اور بڑی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا

بدھ 10 ستمبر 2025 14:41

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ہری پور ٹریفک پولیس نےسکول اوقات میں ڈمپر اور بڑی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا ہے ،خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک وارڈن ہری پور طارق عزیز نے ہمراہ دیگر ٹریفک سٹاف کے کاروائی کرتے ہوئے سکول ٹائم پر بڑی گاڑیوں اور ڈمپرز کا شہر میں داخلے پر پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ \378

متعلقہ عنوان :