علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،جاپان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت

بدھ 10 ستمبر 2025 15:36

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)جاپان کی کابینہ کے چیف سیکریٹری یوشیماسا ہایاشی کا کہنا ہے کہ ٹوکیو، قطر کے دار الحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

ہایاشی نے بدھ کے روز اپنے بیان میں اس حملے کو غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں رکاوٹ قرار دیا۔ انھوں نے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔