Live Updates

کراچی: سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ ندی میں ہائی روف میں سوار 4 افراد ڈوب گئے

بدھ 10 ستمبر 2025 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا جب کہ کراچی سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ ندی میں ہائی روف میں سوار 4 افراد ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

سپر ہائی کے اطراف کی متعدد رہائشیوں آبادیوں میں سیلابی ریلا داخل ہو گیا ہے اور متعدد مقامات پر 4 تا 5 فٹ پانی جمع ہو گیا ہے جب کہ سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ ندی میں ہائی روف میں سوار 4 افراد ڈوب گئے۔

ایدھی حکام نے بتایا کہ ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ہائی روف میں سوار خاتون کی لاش نکال لی ہے۔ایدھی حکام نے بتایاکہ مجموعی طور پر ہائی روف میں سوار 4 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ملی تھی، مزید افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات