سپریم کورٹ،عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز جزوقتی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 10 ستمبر 2025 17:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز جزوقتی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت عدالتی فیسز تا وقت معطل کی جاتی ہیں، 1980 کے رولز کے تحت ہی عدالتی فیسیں اور سکیورٹیز کے نرخ برقرار رہیں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز کو فی الوقت موخر کرتے ہوئے سٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔