Live Updates

دریائے راوی سے ملحقہ فلڈ ریلیف کیمپس سے سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جانے لگے

بدھ 10 ستمبر 2025 17:44

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سیلابی پانی میں کمی کے بعد دریائے راوی سے ملحقہ فلڈ ریلیف کیمپس سے سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جانے لگے، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی جانب سے گھروں کو واپس لوٹنے والے سیلاب متاثرین میں راشن اور تحائف تقسیم کیے گئے، سیلاب متاثرین نے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا، متاثرین نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں رہائش، کھانے، پینے سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئیں، فلڈ ریلیف کیمپس میں ہمیں گھر والا آرام میسر ہوا، کیمپس میں 15 روزہ قیام کے دوران ضروریات زندگی کی تمام سہولیات بہم پہنچانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس سے رخصت ہونے والے سیلاب متاثرین کو راشن اور تحائف بھی دیے جا رہے ہیں، اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے، فلڈ ریلیف کیمپس پر سیلاب متاثرین کی خدمت باعث مسرت ہے۔

\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات