Live Updates

سیلاب متاثرہ علاقوں میں 11419 جانوروں کو ویکسین لگائی گئی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک

بدھ 10 ستمبر 2025 18:48

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد طارق نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور عملہ بھی فیلڈ میں متحرک ہے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے اب تک 1 لاکھ 82 ہزار 628 جانوروں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کےلئے 11419 جانوروں کو ویکسین لگائی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ریلیف کیمپ میں محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ موجود ہے جہاں آنے والے جانوروں کی ضرورت کے مطابق ویکسی نیشن کی جاتی ہے اور بیمار جانوروں کا علاج کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر محمد طارق نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق سیلاب سے متاثرہ جانوروں کی خوراک کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 9250کلو گرام ونڈا، 15 ہزار 373 کلو گرام خشک چارہ، 1 لاکھ 50 ہزار 748 کلو گرام سبز چارہ اور 659 کلو گرام بھوسہ جانوروں کےلئے تقسیم کیا گیا ہے ۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات