ٓکسٹم کی ترجیحی کلیئرنس سے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو کروڑوں روپے کے نقصان سے بچا لیا گیا

بدھ 10 ستمبر 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء)جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل بلوچستان اور صدر کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میر مراد بلوچ ، سینئر نائب صدر تاج محمد خان بڑیچ پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حافظ نعیم الرحمن، جاوید رحیم پراچہ نے کلیکٹرکسٹم اپریزمنٹ جمیل بلوچ کی جانب سے ایران سے آنے والے فریش فروٹ اور سبزیوں کی کلیئرنس فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر ممکن بناکر بزنس کمیونٹی کو ہونے والے نقصانات سے بچانے کی یقین دہانی کرانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی اور تاجر برادری کو گزشتہ کئی عرصے سے ہمسایہ ممالک سے فریش فروٹ، سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کے سامان کو لانے کے دوران بارڈر پر کلیئرنس میں 2 سے 3 روز کا وقت لگتا تھا جس کی وجہ سے گاڑیوں میں لوڈ تازہ کھانے پینے کا سامان اور آئٹم خراب ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے تاجروں کو روزانہ کی بنیادوں پر کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا تھا تاجروں کی مشکلات اور گاڑیوں کی کلیئرنس کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے گزشتہ روز میر مراد بلوچ ، تاج محمد خان بڑیچ، حافظ نعیم الرحمن، جاوید رحیم پراچہ نے گزشتہ روز کلیکٹر کسٹم اپریزمنٹ جمیل بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان کی صورتحال اور تاجروں سمیت بزنس کمیونٹی کو تجارت سمیت ہمسایہ ممالک سے آنے والے فریش فروٹ اور دیگر آئٹمز اور یہاں سے دیگر ممالک کو جانے والے فریش فروٹ اور دیگر آئٹم کی کلیئرنس کے حوالے سے 2،3 روز گاڑیوں کو روکا جاتا اور کلیئرنس پر وقت ضائع ہوتا تھا جس کی وجہ سے فریش مال خراب ہوتا ہے جس پر کلیکٹر کسٹم اپریزمنٹ جمیل بلوچ نے کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اور پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی کہ بارڈر پر آنے والی گاڑیوں کی ترجیحی بنیادوں پر کلیئرنس کو یقینی بناکر فوری طور پر وقت ضائع کئے بغیر انہیں کلیئر کیا جائے گا تاکہ تاجروں کا فریش سامان خراب نہ ہو جس پر ملنے والے کوئٹہ چیمبر آف ٹریڈرز کے عہدیداروں نے جمیل بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل سے تاجروں اور بزنس کمیونٹی کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کروڑوں روپے کے نقصان سے چھٹکارا ملے گا