Live Updates

جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھرپور انداز میں جاری

بدھ 10 ستمبر 2025 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ کیمپ کے 13ویں روز خواتین کھلاڑیوں نے چار گھنٹے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو مہارت میں اضافہ کرنے کے لیے خصوصی ٹریننگ دی گئی۔ باؤلنگ کوچ جنید خان اور طاہر خان نے باؤلرز کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی جبکہ عبدالسعد اور اسفند یار نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اور فٹنس کی مشقیں کرائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تربیتی کیمپ کل (جمعرات) کو اختتام پذیر ہو گا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم 12 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات