پاکستان اور بیلجیئم کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 00:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) پاکستان کے یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ میں ڈائریکٹر برائے ایشیا و اوشیانیا، ایمبسڈر ولیم اسلبورن سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بیلیجم میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بیلجیئم کے تعلقات کے مثبت رجحان اور دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے امکانات سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں فریقین نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔