سعودی وزیر دفاع کا قطری وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، قطر پر ہونے والے اسرائیلی مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کی

جمعرات 11 ستمبر 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے قطری وزیر اعظم ووزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے قطر پر ہونے والے اسرائیلی مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے اس موقع پر مملکت کی جانب سے برادر ملک قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔واضح رہے گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ کیا گیا جس پر سعودی عرب سمیت دیگر ممالک نے اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی و انسانی قوانی کی شدید خلاف ورزی قرار دیا۔