Live Updates

قصور ، سیلابی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

جمعرات 11 ستمبر 2025 10:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ریسکیو 1122 قصور کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو 1122 قصور کے ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے ۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم متعدد دیہات تک پہنچنے کے لیے خشکی کے راستے ابھی بھی زیر آب ہونے کی وجہ سے منقطع ہیں ان دیہات تک صرف کشتی کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے ریسکیو 1122 دریا سے ملحقہ آبادیوں سے محفوظ انخلاء کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین تک خوراک ادویات پینے کا صاف پانی کمبل خیمے جانوروں کا چارہ اور دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل کے لیے بھی کی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں دریائے ستلج کے کنارے واقع متعدد دیہات، خصوصاً گنڈا سنگھ والا کے علاقے میں پھنسے ہوئے مکینوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں گزشتہ 26 روز سے سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اب تک 22 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کشتی کی سہولت فراہم کر چکیں ہیں جبکہ 7400 سے زائد مویشیوں کو بھی سیلابی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں ریسکیو 1122 قصور دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں 18 مقامات پر 65 موٹر بوٹس کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف عمل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کڑے وقت میں شہریوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات