برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کیلئے مفت گائیڈ بُک

جمعرات 11 ستمبر 2025 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے اسٹڈی یو کے کی جانب سے ایک جامع گائیڈ بُک مفت فراہم کی جا رہی ہے جس میں برطانیہ میں تعلیم کے تمام پہلوؤں کو سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق گائیڈ بُک میں داخلے کے طریقۂ کار، وظائف (اسکالرشپس)، طالبعلموں کی روزمرہ زندگی، اور دیگر اہم معلومات شامل ہیں۔ اس کتاب کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے بہتر انداز میں فائدہ اٹھانے میں مدد دینا ہے۔ طلباء اس گائیڈ بُک کو مفت ow.ly/OrjS50WSW3X دیئے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔