Live Updates

لیفٹ آرم فاسٹ بولر وقاص مقصودکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق وہ پاکستان کی جانب سے صرف ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شریک ہوئے جو نومبر 2018 میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق 37 سالہ وقاص مقصود پاکستان کی طرف سے مختصر فارمیٹ کھیلنے والے 80ویں کھلاڑی تھے۔

(جاری ہے)

اپنے واحد میچ میں انہوں نے 1.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے وقاص نے 2011 سے 2023 کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ ان میں سے 20 ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلے۔کرکٹ کے حلقوں میں وقاص مقصود کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات