تھانہ بہارہ کہو پولیس اور ہومی سائیڈ یونٹ کی بڑی کارروائی، خاتون کا قاتل گرفتار

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) تھانہ بہارہ کہو پولیس اور ہومی سائیڈ یونٹ کی بڑی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کا قاتل گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو 36 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس نے فائرنگ کرکے مسماۃ مناہل کو قتل کیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ایس پی رورل زون کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔