تسمیہ کی موت نے ہمارے ضمیروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،راجہ جمیل خان

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:31

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) ہنگری کے صدر راجہ جمیل خان نے کہا کہ تسمیہ کی موت نے ہمارے ضمیروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے میری اس کیس میں ذاتی دلچسپی کا مقصد اپوزیشن میں بیٹھے نام نہاد عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ عوامی نمائندے تسمیہ کو انصاف دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے تو بات یہاں تک شاید کبھی نہ آتی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھے نام نہاد عوامی نمائندوں نے معصوم تسمیہ کو انصاف نہیں دلوایا اس لیے تسمیہ کی آواز بنا تسمیہ صرف سہیل کی نہیں بلکہ پورے وادی بناہ کی بیٹی ہے ہمارا کمزور اور بوسیدہ نظام ایک معصوم بچی کو انصاف تک نہیں دے سکتا اگر آج ہم اس دلخراش واقع پر خاموش ہو گئے تو ایسے کئی انگنت واقعات ہوں گے کسی کی بیٹی محفوظ نہیں رہے گی میں آزاد کشمیر کے عوام بالخصوص وادی بناہ کھوئی رٹہ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے تسمیہ کے لیے آواز اٹھائی اور انصاف کے حصول کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ہنگری کے صدر راجہ جمیل خان نے اپنے اخباری بیان میںکیاا نھوں نے کہا کہ تسمیہ قتل کیس ایک دلخراش سانحہ ہے جس نے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے معاشرے کو انصاف کے تقاضوں پر غور کرنے پر مجبور کیا ہے یہ کیس صرف ایک خاندان کا دکھ نہیں بلکہ ہمارے معاشرتی نظام اور انصاف کے اداروں کے لیے ایک امتحان ہے اس کیس کی تحقیقات کے لیے جو نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل دی گئی ہے وہ عوامی پریشر کی وجہ سے بنائی گئی ہے ابھی اس جے آئی ٹی میں خامیاں ، پیچید گیاں اور بد نیتیاں موجود ہیں جو ہم قانونی طریقہ کار سے دور کریں گے قانونی جنگ لڑیں گے قاتل اورسہولت کار پھانسی کے پھندے تک پہنچ چکے ہیں بس ان کو پھانسی کے تختے پر لانا باقی ہے اس کیس میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنائیں گے جب تک تحقیقات کو ہر قسم کے سیاسی، ذاتی یا اداراتی دباؤ سے پاک نہیں رکھا جائے گا انصاف کی بالادستی ممکن نہیں انصاف کا حصول اور معاشرتی استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں تسمیہ قتل کیس میں ملوث ہر کردار، خواہ اس کا حصہ کم ہو یا زیادہ، ابتدائی ہو یا بعد کا، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔