سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، متعدد افراد زخمی

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:53

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ یہ حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے دوران ہوا،اطلاع ملتے ہی متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لئے ہاسپتال منتقل کیا۔ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیور حضرات سے اپیل کی کہ وہ قیمتی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لئے ٹریفک قوانین اور ہدایات کی پابندی کریں۔