Live Updates

سیلاب سے نقصان کا تخمینہ ،ازالے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز مرتب کرنے کا کام شروع

جمعرات 11 ستمبر 2025 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)پنجاب اسمبلی کی سفارش پر سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے اور نقصانات کے ازالے کیلئے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کمیٹی کے ناموں کا اعلان کریں گے جس میں حکومت اوراپوزیشن کے اراکین شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی کمیٹی سیلاب سے بچا ئوکے لئے سفارشات بھی مرتب کرے گی، کمیٹی زرعی اجناس کو پہنچنے والے نقصان اور ازالے کا جائزہ لے گی۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کمیٹی کے ٹی او آرز بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔ کمیٹی ماہرین کو بھی طلب کرے گی، ساتھ ہی متاثرین کی بحالی کیلئے سفارش مرتب کرے گی، ریسکیو آپریشن پر بھی بریفنگ لے گی ۔ سیکرٹری زراعت، سیکرٹری لائیو سٹاک اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو طلبی، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور سیکرٹری خزانہ بھی کمیٹی میں طلب کیے جائیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات