ض*بی این پی کے تعزیتی جلسہ پر دھماکہ قابل مذمت ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:05

/قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بی این پی کے تعزیتی جلسہ عام پر بزدلانہ وحشیانہ ملک دشمن دہشت گردوں نے بم دھماکہ کرکے بے گناہ لوگوں کو شہید اور اور زخمی کردیا جلسہ میں بلوچستان کے اہم شخصیات ، سیاستدان محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل دہشت گردوں کے نشانہ پر تھے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دونوں سیاستدان محفوظ رہے المناک دردناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس المناک واقعہ سے صوبائی حکومت کی ناکامی اور بے بسی ہے بلکہ بلوچستان میں روز المناک واقعات سے صوبائی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے بلکہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان ، وزراء حالات کی بہتری کے خالی خولی نعرے لگا کر اپنی حکومت کو طول دینا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے اس طرح کے واقعات کی ہر فورم پر مذمت کرکے آواز بلند کی ہے۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ حالات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔