
ڈوڈہ میں کرفیو کے باوجود مسلسل تیسرے دن بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے
جمعرات 11 ستمبر 2025 21:40
(جاری ہے)
معراج ملک کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھدروہ ، تھیتری اور گندو ہ تک پھیل گیاہے۔
پولیس نے خواتین سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے اہم دفاتر کے گرد سڑکوں کو خار دار تاریں بچھا کر بند کردیاگیاہے۔ پولیس اور بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان عبد لرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ ، شبیر احمد شاہ ، محمد یاسین ملک ، آسیہ آندربی ، نعیم احمد خان اوردیگر طویل عرصے سے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیری نظربندوں کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت کے پیش نظر ،رہائی میں مزید تاخیر ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے ۔ڈوڈہ شہر میں جامع مسجد کے قریب ڈمری محلہ میں ایک رہائشی مکان کے اندر پراسرار دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔جنیوا میں کشمیری نمائندوں الطاف حسین وانی ، شمیم شال اور ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں عمومی بحث کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیاہے ۔انہوں نے خبردار کیاکہ کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دیئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔مزید قومی خبریں
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
مسٹریونیورس کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہروزخان کا وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
-
الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
-
وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تعلیمی میدان میں اصلاحات وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات ہیں، وفاقی وزیر ریلوئے حنیف عباسی کا تقریب سے خطاب
-
پنجاب حکومت کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم افسوسناک ہے، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.