Live Updates

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کا ضلع قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 21:55

’لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نے ضلع قصور کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موضع سوڑیوال، تتارا کامل، ساندہ خانواہ، ماموکے محمود اور چوگے انصاریاں کے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اسپیکر اور وزیر مملکت نے متاثرین میں 1010 راشن بیگز اور 15500 کلو سائیلج تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اولین ترجیح ہے اور کسان بھائیوں کے مویشیوں کے تحفظ کے لیے چارہ اور علاج کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا کیونکہ جانور کسانوں کا قیمتی سرمایہ ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ریلیف کی فراہمی میں شفافیت اور تیز رفتاری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیکر نے مزید بتایا کہ ریلیف کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے مقامی لوگوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے مشن پر کاربند ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات