صدر آصف علی زرداری چین کے دورے پر روانہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:21

صدر آصف علی زرداری چین کے دورے پر روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت کے ترجمان نے جمعہ کو کہاکہ صدرِ مملکت چینی حکومت کی دعوت پر چین کا دورہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ صدر مملکت 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے، ان کی چنگڈو، شنگھائی اورسنکیانگ میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دورے سے پاکستان اور چین کی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزیدمستحکم ہوگی، صدر مملکت کا دورہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے عزم کا عکاس ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان، چین تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون پر بات چیت ہوگی، دورے میں سی پیک اور مستقبل کے رابطہ کاری منصوبے زیر غور آئیں گے۔\932