نسٹ یونیورسٹی کا "جونیئر سکالرز پبلک پالیسی لیب" پروگرام عالمی معیار کی درسگاہوں کا ہم پلہ قرار

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) قومی یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) کا ’’جونیئر سکالرز پبلک پالیسی لیب‘‘ پروگرام بین الاقوامی سطح پر معروف اداروں جیسے ہارورڈ کینیڈی سکول، بلیواٹِنک سکول (آکسفورڈ)، اور لی کوان یو سکول (سنگاپور) کے ہم پلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں یوٹیوب پر شائع ہونے والی ایک تفصیلی گفتگو میں ماہرین تعلیم اور سابق شرکاء نے جونیئر سکالرز پبلک پالیسی لیب کے منفرد پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں میں پالیسی سازی، قیادت اور تجزیاتی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ ملک کے مستقبل میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ اس پروگرام کی مکمل گفتگو یوٹیوب کے لنک youtu.be/av8ePzmo8LE پر دستیاب ہے۔