گولڈ میڈل کے حصول کی جنگ، جیولن اسٹار ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا رواں ماہ مدِمقابل آئیں گے

برطانیہ سے سرجری کرانے کے بعد گزشتہ ماہ کے اوائل سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا، فٹنس میں بہتری محسوس کر رہا ہوں، ارشد ندیم

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:15

�ام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)پاکستانی جیولین اسٹار ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا گولڈ میڈل کے حصول کے لیے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپیئن شپ ٹوکیو میں ایک بار پھر مدِمقابل آئیں گے۔پیرس اولمپکس کے ہیرو اور ٹوکیو اولمپکس کے فائنل راؤنڈ تک پہنچے والے قومی جیولن اسٹار ارشد ندیم انجری سے صحت یابی کے بعد ورلڈ ایتھلیٹکس چمپیئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

انجری اور فٹنس کی بحالی کے حوالے سے ارشد ندیم نے بتایا کہ برطانیہ سے سرجری کرانے کے بعد گزشتہ ماہ کے اوائل سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا، فٹنس میں بہتری محسوس کر رہا ہوں، امید ہے پاکستان کا پرچم ایک بار پھر بلند کروں گا۔ٹوکیو اولمپیکس کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے قومی ایتھلیٹ نیک ہا کہ وہ دن آج بھی میرے ذہن میں ہے تاہم اب کافی کچھ بدل گیا ہے، ہر گیم کا الگ ماحول ہوتا ہے، میری کوشش ہوگی کہ اپنا بہترین دوں، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے چیمپئن نیرج چوپڑا اور پیرس اولمپکس کے فاتح ارشد ندیم، عالمی مقابلوں کے بعد اب پہلی بار ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آمنے سامنے آئیں گے۔یاد رہے کہ ارشد ندیم جولائی میں ٹانگ کی سرجری کے بعد سے پہلی بار بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیں گے، ارشد ندیم نے پاکستان کو اٴْس وقت پہلا اولمپک طلائی تمغہ دلایا جب انہوں نے 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ دنیا کو حیران کر دیا تھا۔