Live Updates

آئی پی ایل ٹیم نے کھیل کو سیاست زدہ کردیا، سوشل میڈیا پوسٹ سے پی سی بی لوگو غائب

سخت تنقید کے بعد آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے کمنٹس کا سیکشن بند کر دیا، فینز نے پنجاب کنگز کی اس اوچھی حرکت کو احمقانہ اور بچکانہ عمل قرار دیدیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)آئی پی ایل ٹیم کھیل میں سیاست لے آئی، ٹیم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پوسٹر سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لوگو ہٹا دیا، جس پر صارفین کی جانب سے اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔پاک بھارت میچ سے قبل بھارتیوں کی بچکانہ حرکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، ایک آئی پی ایل ٹیم پنجاب کنگز کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسپورٹس کی رو کے منافی حرکت کی گئی۔

پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پوسٹ پر پاک بھارت میچ کے ذکر میں پی سی بی کا لوگو غائب کردیا، سوشل میڈیا پوسٹ پر اس ٹیم نے ٹیموں کی علامت کرکٹ بورڈز کے لوگو کے لیے بی سی سی آئی کا لوگو تو لگایا مگر اس کے مد مقابل ٹیم یعنی پاکستان کا لوگو لگانے کے بجائے جگہ خالی چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹیم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر دنیا بھر کے کرکٹ فینز کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور بھارتیوں نے بھی اس حرکت پر پنجاب کنگز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سخت تنقید کے بعد آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے کمنٹس کا سیکشن بند کر دیا۔ فینز نے پنجاب کنگز کی اس اوچھی حرکت کو احمقانہ اور بچکانہ عمل قرار دے دیا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے بھی انکشاف کیا تھا کہ پنجاب کنگز نے انہیں عزت نہیں دی تھی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب کنگز نے بیعزتی کی، میں نے محسوس کیا کہ سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے میرے ساتھ برتاؤ اچھا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میرے کندھوں پر بلڈنگ جتنا بوجھ ہو، زندگی میں پہلی مرتبہ ڈپریشن موڈ میں گیا، آپ کی مینٹل ہیلتھ پیسے سے زیادہ اہم ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات