امریکا کا چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)امریکا نے چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک کا قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ ایف بی آئی نے قتل کی تحقیقات میں مشتبہ شخص کیتصویریں جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی کی جانب سے چارلی کرک کے قاتل کی اطلاع فراہم کرنے اورگرفتاری میں مدد کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چارلی کا قاتل جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔