کراچی ،مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 12 ستمبر 2025 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) کراچی ،مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔عید گاہ گرائونڈ سیکٹرڈی5کے قریب بلال کالونی میں پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2عدد 30بور پستول بمعہ رائونڈز ، 2 ٹچ موبائل فونز،نقدی اورایک موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان میں امتیاز ولد محمد عنایت اورعبدالرشید ولد عبداللطیف شامل ہیں۔ بلال کالونی پولیس نے زخمی ملزمان کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔