انتظامی مسائل کے سبب 15پروازیں منسوخ، 41تاخیر کا شکار

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب ملک بھر کی 15 پروازیں منسوخ جبکہ 41 تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی پرواز پی کے 302، دبئی کراچی کی پرواز پی کے 213، اسلام آباد کوئٹہ اور سکھر کی پروازیں پی کے 325،326، 631، 632منسوخ کردی گئیں۔

اسی طرح لاہور جدہ کی پرواز پی اے 471، دبئی کی پرواز پی کے 203، 204، پی اے 216اور کراچی جدہ کی نجی ایئر کی پروازیں ای آر 811، 812بھی منسوخ کردی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر کی شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی اے 212بھی منسوخ کردی گئی ۔لاہور کراچی کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 306پندرہ گھنٹے، لاہور شارجہ کی پرواز پی اے 412، 413میں ساڑھے 8گھنٹے جبکہ لاہور دوحہ کی پرواز پی کے 279میں 9 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 300اور 301میں 2، 2گھنٹے، لاہور اسلام آباد کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 308میں ساڑھے 3گھنٹے، کراچی فیصل آباد پی کے 340اور کراچی ملتان کی پرواز پی کے 331میں 3گھنٹے تاخیر ہوئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق ملتان ریاض کی پرواز پی کے 765اور القسیم کی پرواز پی کے 170میں 4گھنٹے، لاہور کوئٹہ کی پرواز پی کے 322میں ساڑھے 4گھنٹے جبکہ اسلام آباد دبئی کی پرواز پی اے 210اور 216میں 4سے ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر ہوئی ۔