بھارت میں ماؤ نواز کمانڈر اور 9 جنگجو جھڑپ میں ہلاک

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء)بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑے آپریشن میں ماؤ نواز تحریک کے ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت 9 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ جھڑپ اڑیسہ اور چھتیس گڑھ کی سرحدی جنگلات میں پیش آئی۔

(جاری ہے)

سینئر پولیس افسر ویویکانند سنہا نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں مودیم بالکرشنا بھی شامل ہے، جو اڑیسہ میں ماؤ نواز تنظیم کا انچارج تھا اور مختلف ناموں سے سرگرم رہتا تھا۔ حکومت نے اس کی گرفتاری پر ایک لاکھ 14 ہزار امریکی ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ نکسلائٹ جنگجو بھی جلد ہتھیار ڈال دیں، کیونکہ حکومت مارچ 2026 تک بغاوت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔