نیدرلینڈز کا اسرائیل کی موجودگی پر یورو ویژن 2026 کے بائیکاٹ کا اعلان

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:36

ایمسٹرڈیم / ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء): نیدرلینڈز نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل آئندہ سال ویانا میں ہونے والے یوروویڑن سونگ کانٹیسٹ میں شریک ہوتا ہے تو وہ اس مقابلے کا بائیکاٹ کرے گا۔ یہ اعلان ڈچ سرکاری نشریاتی ادارے نے کیا ۔بیان میں کہا گیا کہ ہے کہ یور ویژن 2026 میں ہماری شمولیت اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسرائیل کو یورپین براڈکاسٹنگ یونین (EBU) ایونٹ میں شامل رکھے گا۔

’’اس فیصلے کی وجہ غزہ میں جاری انسانی المیہاور اسرائیل کی جانب سے مبینہ میڈیا آزادی کی خلاف ورزیاں بتائی گئی ہیں۔نیدرلینڈز سے قبل آئرلینڈ اور اسپین بھی یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر اسرائیل شامل ہوا تو وہ مقابلے سے دستبردار ہو جائیں گے۔ آئرلینڈ، جو سات مرتبہ یوروویڑن جیت چکا ہے، نے جمعرات کو بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے مئی میں اسرائیل کے اخراج کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک 64,656 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ان اعداد و شمار کو اقوام متحدہ بھی معتبر قرار دیتا ہے۔یور ویژن کا انعقاد یورپین براڈکاسٹنگ یونین (EBU) اپنے 35 سے زائد رکن ممالک کے تعاون سے کرتی ہے۔