Live Updates

سنگاپور کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:05

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)سنگاپور نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لئے 50 ہزار امریکی ڈالر کی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، یہ امداد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں معاونت کے لیے فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سنگاپور کی وزارت خارجہ کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ رقم ’’سنگاپور ریڈ کراس‘‘(ایس آر سی) کی فنڈ ریزنگ مہم کیلئے ’’سیڈ منی‘‘ کے طور پر دی جائے گی جو گزشتہ ہفتے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے شروع کی گئی تھی۔

ایس آر سی نے خود بھی 50 ہزار سنگا اپورین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ فوری انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ وزارت خارجہ نے کہاکہ سنگاپور حکومت کی شراکت ایس آر سی کے 50 ہزار سنگا پورین ڈالر امداد کے عہد کو مزید تقویت دے گی تاکہ متاثرہ افراد کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سنگاپور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات