نوتال ،بختیارآباد کے درمیانی ایریا مین قومی شاہراہ پر حادثہ ،خواتین بچوں سمیت 17افراد زخمی

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:30

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) سبی سے گنداواہ جانے والی مسافر ویگن کو نوتال اور بختیارآباد کے درمیانی ایریا مین قومی شاہراہ پر حادثہ خواتین بچوں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقلی مذید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر پولیس اور لیویز کے مطابق حادثہ اورلوڈنگ اور تیزی رفتاری کے باعث ٹائر برسٹ ہونے سے ہوا ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا لیویز کے مطابق سبی سے گنداواہ جانے والی مسافر ویگن نمبر Bmb062 کو بختیارباد اور نوتال کے درمیانی ایریا میں قومی شاہراہ پر اورلوڈنگ اور تیزی رفتاری کے باعث ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے ویگن الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سترہ افراد گلاب خان فریدہ بی بی حسین عمرانی عبدبلحمید بالاچ خان الطاف حسین نظام الدین مجال خان افاق احمد امجد عشرت روبینہ بشیر احمد مزمل حسین سمیت دیگر زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی نیشل ہائوے پولیس لیویز فورس اور ریسکیو ٹیم فوری پر جاے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو فوری پر بختیارباد منتقل کردیا گیا جہاں انکو طعبی امداد فراہم کی گئی جبکہ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہونے پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا جہاں انکو طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا لیویز کے مطابق ویگن ڈرائیور کو حراست میں لیکر مذید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔