بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسزکے ہاتھوں10قبائلی ہلاک

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:40

رائے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامائوسٹ کے سینئر رہنما بالکرشنا سمیت کم سے کم 10 قبائلیوں کو ہلاک کر دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ان قبائلی ارکان کو ضلع گریابند کے جنگل کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران قتل کیا۔

(جاری ہے)

سی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈوز، چھتیس گڑھ پولیس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈاوردیگر نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔پولیس کے مطابق یہ آپریشن رائے پور سے 180کلومیٹر دور واقع علاقے میں سرکردہ نکسل علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیاگیا ۔رواں سال اب تک چھتیس گڑھ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 241نکسل علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیاجاچکا ہے ۔