Live Updates

سیلاب پر فلیش اپیل کافیصلہ این ڈی ایم اے کرے گی، عمل کیلئے تیارہیں، دفترخارجہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 12:10

سیلاب پر فلیش اپیل کافیصلہ این ڈی ایم اے کرے گی، عمل کیلئے تیارہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متعلق فلیش اپیل کا فیصلہ این ڈی ایم اے کرے گی، وزارتِ خارجہ ہر فیصلے پر عمل کے لیے تیار ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے دریاؤں میں سیلاب سے متعلق سفارتی ذرائع سے کچھ معلومات دیں جو تفصیلی نہیں تھیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نے انڈس واٹر کمشنر کا طے شدہ چینل استعمال نہیں کیا، بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت نے دریاؤں میں سیلاب سے متعلق سفارتی ذرائع سے کچھ معلومات دیں جو تفصیلی نہیں تھیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متعلق فلیش اپیل کا فیصلہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم ای) کرے گی اور وزارت خارجہ ہر فیصلے پر عمل کے لیے تیار ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے آبی دہشتگردی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے دریائے ستلج اور راوی میں پانی چھوڑ دیا تھا جس کے باعث پاکستان کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جو تاحال برقرار ہے۔سیلاب کے باعث لوگوں کے مال مویشی، گھر، بستیاں سب ڈوب گئے اور عارضی کیمپوں میں رہائش اختیار کیے سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات