Live Updates

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب حمد تسلیم اختر را کا صحافی برادری کے ہمراہ سیلابی علاقوں کا دورہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 12:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر را کا صحافی برادری کے ہمراہ سیلابی علاقوں کا دورہ ، ڈی سی نے میڈیا نمائندگان کے ہمراہ بچوکی پار اور ہیڑے کے سیلابی علاقوں کا وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر اور میڈیا نمائندگان نے طویل پیدل سفر کرکے جٹاں دا واڑہ کے سیلابی علاقوں میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپس میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے سیلاب متاثرین میں راشن ، کپڑے ، کھانا اور پانی بھی تقسیم کیا ، کشتی میں سفر کرکے مختلف دیہاتوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا اور متاثرین میں کھانا تقسیم کیا۔دوران وزٹ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کے لیے ونڈے اور چارے کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو تیز کر دیا گیا ہے۔ڈی سی ننکانہ نے بتایا کہ سیلاب سے 121 موضع جات کے 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ضلع ننکانہ میں سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اور نہ ہی کسی جانور کی موت ہوئی۔سیلابی پانی سے تمام آبادیوں سے انسانوں اور جانوروں کا انخلابروقت یقینی بنایا گیا تھا۔

سیلاب سے تباہ ہونے والے روڑز کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو پکا پکایا کھانا ، صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کے نقصانات کا پورا ازالہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ دیہاتوں سے سیلابی پانی کے انخلاکے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں کے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا عزم ہے ، سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔سیلاب متاثرین نے بہترین سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔صحافی برادری نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔اس موقع پر صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او ، ضلعی افسران اور اہلکاران نے سیلابی علاقوں میں پوری لگن اور دلجمعی سے کام کیا۔ضلعی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات