’’ اعلان نیویارک ‘‘ فلسطینیوں کی مشکلات کے خاتمے میں امید کی کرن قرار

ہفتہ 13 ستمبر 2025 14:22

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)خلیجی تعاون کونسل کے ممالک نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے حصول کے لیے اعلانِ نیویارک کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

سات صفحات پر مشتمل اعلامیہ جولائی میں اقوام متحدہ میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے، جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس نے کی تھی۔امریکہ اور اسرائیل نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ اعلامیے کی توثیق کرنے والی قرارداد کے حق میں 142 ووٹ آئے، مخالفت میں 10 اور 12 ممالک نے غیر حاضری اختیار کی۔