Live Updates

پشاور تھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) پشاور کیپٹل سٹی پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ عمران خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلرز، منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ملزمان ظہیر عرف ظہیرو، حسن سید، اسماعیل، مراد اور میر اکبر کو گرفتار کر کے 6 کلو چرس، تین پستول اور متعدد کارتوس برآمد کرلئے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ، منشیات فروشی سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات