بھارتی سپریم کورٹ نے عمر خالد ، شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)بھارتی سپریم کورٹ نے دلی مسلم کش فسادات کے جھوٹے مقدمات میں قید عمر خالد اور شرجیل امام سمیت دیگر افراد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔کشمیر میڈیاسرو کے مطابق عدالت عظمیٰ نے عمر خالد ، شرجیل امام ، گلفشان فاطمہ اور میران حیدر کو فوری ریلیف دینے سے انکار کرتے ہوئے سماعت انیس ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ان لوگوں کو کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کے تحت گرفتارکیا گیا ہے ۔ انہوں نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ کا دورازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل سپریم کورٹ کے دورکنی بنچ نے کہا کہ انہیں ضمانت عرضی سے متعلق فائلیں بہت تاخیر سے ملیں لہذا فوری ضمانت نہیں دی جاسکتی۔عمر خالد اور دیگر نے دو ستمبر کے دہلی ہائیکورٹ کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں ان لوگوں کو ضمانت دینے سے انکار کیاگیا تھا۔