Live Updates

گورنرفیصل کریم کنڈی سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، پارٹی کے تنظیمی امور اور خیبر پختونخواکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن ، رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اور پیپلز پارٹی خانیوال کے رہنما مظہر چوہان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور خیبر پختونخواکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاروں کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی آباد کاری ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر سیلاب متاثرین کی آباد کاری کے لیے کام کرنا ہوگا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات