Live Updates

دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، گورنر الیون کی سنسنی خیز کامیابی،سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025ء کے کوارٹر فائنل مرحلے میں گورنر الیون نے آئی سی اے پشاور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ میچ محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام اور کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 227 رنز کا ہدف دیا۔ نمایاں بلے بازوں میں محمد ابراہیم نے 68، اعتزاز نے 47 اور محمد اکبر نے 46 رنز اسکور کیے۔ آئی سی اے پشاور کی جانب سے محمد عرفان نے 3 جبکہ عبید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آئی سی اے پشاور کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی اور 223 رنز بنا سکی۔ نمایاں اسکوررز میں اوزیر نے شاندار 101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ثاقب جمیل نے 51 رنز اسکور کیے۔ گورنر الیون کی جانب سے طارق نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ اس شاندار پرفارمنس پر گورنر الیون کے محمد ابراہیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات