
)پاکستان اور چین کے درمیان فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں تاریخی معاہدے، ہر سال ہزاروں پاکستانی مستفید ہوں گے
چین کی مدد سے پاکستان میں جدید تعلیمی اور تربیتی منصوبے، متعدد شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی
ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:25
(جاری ہے)
گوادر پرو کے مطابق گانسو ووکیشنل کالج آف نان فیرس میٹالرجی کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان میں بائیلی ورکشاپ اوورسیز انجینئرنگ ٹیکنالوجی کالج قائم کیا جائے گا۔
گوادر پرو کے مطابق چائناپاکستان انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور تربیتی مرکز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ طلبا کو عالمی تعلیمی مواقع میسر آ سکیں۔ گوادر پرو کے مطابق صحت کے شعبے میں سچوان اور پنگ شیانگ ہیلتھ ووکیشنل کالجز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے نرسنگ اور بحالی کی ٹیکنالوجی میں جدید نصاب متعارف کرایا جائے گا اور''چائنیز ووکیشنل اسکلز ٹریننگ بیس'' بھی قائم کی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پاکستان اور گوانگڑو پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے مابین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھے گا، جبکہ ووہان ٹیکنیکل کالج آف کمیونیکیشنز پاکستانی پیشہ ور افراد کے لئے تربیت اور بین الاقوامی ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق زراعت کے شعبے میں جیانگشی ایگریکلچرل انجینئرنگ ووکیشنل کالج ادویاتی پودوں کی کاشت اور جڑی بوٹیوں سے متعلق تعلیم فراہم کرے گا۔ زن جیانگ ایگریکلچرل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل یونیورسٹی پاکستان میں ایک''ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری اکیڈمی'' قائم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق جیانگشی ووکیشنل کالج آف انڈسٹری اینڈ انجینئرنگ پاکستان میں ''باتی فرینڈشپ لینگوئج سینٹر'' قائم کرے گا، جہاں ہر سال 200 سے 400 افراد کو چینی زبان، مصنوعی ذہانت، اور نئی توانائی کی ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق یونان ووکیشنل انسٹیٹیوٹ آف انرجی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان میں ''اوورسیز انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی'قائم کی جائے گی جبکہ ہر سال 50 سے 100 پاکستانی طلبا کو چین میں تربیت دی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق ڑی جیانگ انسٹیٹیوٹ آف مکینیکل اینڈ الیکٹریکل ٹیکنیشنز پاکستان میں ای کامرس لائیو سٹریمنگ اکیڈمی قائم کرے گا اور 2026ئ میں چائنا ای کامرس اسٹریمر کانٹیسٹ پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔نیو ٹیک کے مطابق یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں اب تک کا سب سے جامع تعاون ہے، جس سے ہزاروں پاکستانی ہر سال مستفید ہوں گیمزید اہم خبریں
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
-
سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.