فیصل کریم کنڈی کا لوئر دیر میں آپریشن کے دوران 10 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع لوئر دیر کے علاقہ لال قلعہ میدان میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کا پختہ عزم و بہادری قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

گورنرہائوس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 7 جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کا پختہ عزم و بہادری قابل تحسین ہے، پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کیلئے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔