گندم و آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے،، ڈاکٹر کرن خورشید

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر آٹا سپلائی میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عام مارکیٹ میں 6لاکھ 97ہزار آٹا تھیلے فراہم کیے گئے۔گزشتہ 2روز میں 11لاکھ 84ہزار آٹا تھیلے صوبہ بھر میں فراہم کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اب تک 1لاکھ 84ہزار 191 میٹرک ٹن چھپائے گئے گندم کے ذخائر برآمد کیے جاچکے ہیں،فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب،پیرا اور ضلعی انتظامیہ نے 1452مقامات پر مشترکہ کارروائیاں کیں،مختلف اضلاع میں گراں فروشی کیلئے چھپائی گئی 5لاکھ 59ہزار 487میٹرک ٹن گندم مارکیٹ میں فراہم کی گئی۔سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے، آٹے کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :